چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریت کے طوفان اور آندھیوں نے پورے شہر پر گرد و غبار کی چادر تان دی ہے۔
علاقے میں، تیسرے درجے کی، ‘ییلو وارننگ ‘ جاری کر دی گئی ہے۔
عوام سے ماسک کا استعمال کرنے اور جسم کو مکمل ڈھانپنے والا لباس پہننے کی اپیل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صحرائے گوبی سے قریب ہونے کی وجہ سے مارچ اور اپریل کے مہینوں میں بیجنگ کو ریتلے طوفانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔