کریملن ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ مصر سے روس کے لیے میزائل بھیجنے کی خبریں غلط ہیں۔
پیسکوف نے ماسکو میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران اس بات کا اظہار کیا ۔
مصر کی طرف سے روس کو میزائل بھیجنے سے متعلق واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے حوالے سے پیسکوف نے کہا کہ یہ جھوٹی خبر ہے جنہیں توجہ نہیں ملنی چاہیئے۔
ترجمان نے روس اور جاپان کے درمیان متنازعہ جزائر کوریل کے بارے میں کہا کہ یہ جزائر روس کا اٹوٹ حصہ ہیں۔