ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ دنیا میں سب سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی کرنے والا تیسرا  بڑا ملکہے: مہمت نوری ایرسوئے

ثقافت اور سیاحت کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے کہا کہ ترکیہ دنیا میں سب سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی کرنے والا تیسرا  بڑا ملک بننے میں کامیاب ہوا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کاستنبول توئی یاپ فیسٹویل  اورکنونشن سینٹر میں "26ویں بین الاقوامی مشرقی بحیرہ روم کے سیاحتی میلے” (EMITT) کے افتتاح میں شرکت کرتے ہوئےکیا ۔ ایر سوئے  نے کہا کہ  انہوں نے 2022 میں 42 ملین سیاحوں اور 35 بلین ڈالر کی آمدنی کا ہدف مقرر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سال کے دوران اس ہدف پر تین بار نظر ثانی کی۔ سال کے آخر تک ہماری سیاحت کی آمدنی 46.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی اور ہمارے سیاحوں کی تعداد 51.4 ملین تک پہنچ گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کووِڈ-19 سے پہلے کے اعداد و شمار کی بات کی جائے تو  2022 کے آخر تک دنیا میں ان اعداد و شمار میں سے صرف 70 فیصد تک ہی رسائی حاصل کی تھی  جبکہ ہم نے اس کا بھرو پور فائدہ اٹھایا سب سے زیادہ سیاحوں کی میزبانی کرنے والےتیسربڑے ملک کی حیثیت اختیار کرلی۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کی آمدنی کے لحاظ سے، ہم نے 2019 میں 19 فیصد اضافہ کیا۔ ہم نے بحران کو بہت اچھی طرح سے سنبھالا اور ترکیہ کے طور پر، ہم بحران کے بعد سیاحت کی آمدنی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ملک کی حیثیت اختیار کرگئے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں