ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے کینیڈا کی 333 شہریوں کا ملک میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا

روس وزارت خارجہ نے، سیاسی حکام سمیت، 333 کنیڈین شہریوں کا روس میں داخلہ ممنوع قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا انتظامیہ روسی حکام، سیاست دانوں ، صحافیوں، ماہرین اور کھلاڑیوں پر مستقل پابندیاں لگا رہی ہے۔ اس وجہ سے 333 کنیڈین شہریوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر کے ان کا روس میں داخلہ دائمی شکل میں ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ مذکورہ افراد کے ناموں کی فہرست شائع کر دی گئی ہے۔

فہرست میں مختلف سطحوں کے سیاست دان، پارلیمانی اراکین، ایکٹیوسٹ اور کھلاڑی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ روس اور کینیڈا وقتاً فوقتاً ایک دوسرے کے شہریوں پر پابندیاں لگا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں