English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: وزیر خارجہ چاوش اولو کی اپنے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ ملاقات

القمر

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں مسجد اقصیٰ کے حوالے سے تازہ پیش رفتوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے، ماہِ رمضان کے آخر تک مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے علاوہ کسی اور کو داخلے کی اجازت نہ دینے پر مبنی، فیصلے کو  علاقے میں کشیدگی میں کمی کے حوالے سےمثبت خیال کرتے ہیں۔علاوہ ازیں مسجد اقصیٰ میں اشتعالی کاروائیوں کی تکرار سے بھی پرہیز کیا جانا چاہیے”۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکیہ، کشیدگی میں کمی کی خاطر ہر طرح کا کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ 4 اپریل کو اسرائیلی پولیس کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں عبادت میں مصروف مسلمانوں کے خلاف شدید طاقت کے استعمال نے مشرقی القدس میں کشیدگی میں اضافہ کر دیا تھا۔

مسجد اقصیٰ پر حملوں کے بعد  7 اپریل کو جمعہ کی رات کے ابتدائی گھنٹوں میں اسرائیل کی طرف سے غزہ اور لبنان پر حملوں نے  تناو میں مزید اضافہ کر دیا  تھا اور حملوں کے جواب میں غزہ سے بھی اسرائیل پر راکٹ فائر کئے گئے تھے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے 11 اپریل کو، ماہِ رمضان کے آخر تک، مسجد اقصیٰ پر حملے روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے