وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے کہا کہ ان کا مقصد خلائی ٹیکنالوجی میں سرکردہ ممالک میں شامل ہونا ہے۔
وزیردفاع آقار نے دارالحکومت انقرہ میں سب میٹر ریزولوشن کے ساتھ ترکیہ کے پہلے مقامی اور قومی مشاہداتی سیٹلائٹ İMECE کا جائزہ پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ IMECE سیٹلائٹ سسٹم ترکیہ کی مسلح افواج (TAF) کی تحقیق، نگرانی اور ٹارگٹ انٹیلی جنس کی ضروریات کو پورا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیار اور صلاحیت، تدبیر اور جدید زمینی نظام کی خصوصیات کے ساتھ، İMECE سیٹلائٹ Göktürk-1 اور Göktürk-2 سیٹلائٹس کے ساتھ خلا میں ترکیہ کی طاقت میں اضافہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ خلا ء میں فوجی مقاصد حاصل کرنے اور اس کے مستقبل کے اثرات سے آگاہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "ہمارا مقصد خلائی ٹیکنالوجیز میں سرکردہ ممالک میں سے ایک بننا اور مسلح افواج کی خلائی طاقت میں اضافہ کرنا ہے۔