ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک اسپیکر اسمبلی کا دورہ مغربی تھریس

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفی شنتوپ نے  مغربی تھریس میں اپنی مصروفیات کے دائرہ کار میں گیومل جینے  اور اسکیچے میں ملاقاتیں سر انجام دیں۔

اسپیکر نے گیومل جینے میں قہوہ جی قبرستان میں     دوستی مساوات امن پارٹی  کے بانی صادق احمد کی قبر پر حاضری دی۔

شنتوپ نے یہاں اپنی تقریر میں قانونی اور سیاسی دونوں لحاظ سے صادق احمد کی جدوجہد کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ”ڈاکٹر صادق احمد مغربی تھریس میں ہمارے ترک بھائیوں کی مساوات اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کا علامتی نام ہیں، جنہوں نے  اپنی زندگی اس  کام کے لیے وقف کر دی۔”

شنتوپ اور ان کے ہمراہی  وفد نے  بعد میں   اسکیچے میں افطار پروگرام میں شرکت کی۔

انہوں نے مغربی تھریس ترک اقلیتی مشاورتی بورڈ کے چیئرمین اور گیومل جینے کے  منتخب مفتی ابراہیم شریف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

یونان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے،شنتوپ نے 6 فروری کو قہرا مان ماراش  میں آنے والے زلزلوں  کی آفت میں ترکیہ  سے تعاون پر یونان اور یونانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ یونان کو مغربی تھریس کی مسلم ترک اقلیت کے حقوق اس طریقے سے دینے چاہئیں جو یورپی یونین کی رکن ریاست کے لیے موزوں ہوں۔

ان کا کہنا تھا  کہ ترکیہ تمام تر مشکلات کے باوجود یورپی یونین کے  نام کو استعمال کرنے کے لیے  تمام تر مشکلات کے باوجود جدوجہد میں مصروف  ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں