ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کا پہلا ملکی اور قومی ہائی  ریزولیوشن  امیجنگ سیٹلائٹ IMECE خلا میں بھیج دیا گیا

ترکیہ کا پہلا ملکی اور قومی ہائی  ریزولیوشن امیجنگ سیٹلائٹ IMECE خلا میں مدار میں بھیج دیا گیا۔

قومی مشاہداتی سیٹلائٹ امیجے  کو  امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح  09:47 پر کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا گیا۔

صدر ایردوان نے  امیجے کو مدار میں چھوڑنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں  ویڈیو کانفرس کے ذریعے شرکت کی۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر بتایا کہ "ملک کے پہلے ہائی  ریزولیوش   سیٹ لائٹ کو ہم نے ترکیہ صدی کے مژدہ کے طور پر بڑے فخر اور مسرت کے ساتھ خلا میں چھوڑا ہے۔ "

صدر ایردوان نے کہا، "IMECE سیٹلائٹ تصویری ریزولوشن، کمیونیکیشن اسپیڈ اور منیور  کے لحاظ سے ترکیہ  کا جدید  ترین  کرہ ارض  کا مشاہدہ کرنے والا سیٹلائٹ ہو گا۔  ہم نے تمام ضروری سب سسٹمز کا ڈیزائن، تیاری، اسمبلنگ ، انضمام اور آزمائشیں  ملکی  اور مقامی طور پر کیا ہے۔ "

680 کلومیٹر کی کرہ ارض سے  اونچائی پر سورج کے ساتھ مطابقت پذیر مدار میں  بٹھایا جانے والا  امیجے ، 5 سال کے اپنے ڈیزائن مشن کی مدت  کے دوران اہداف کا تعین ، قدرتی آفات، زرعی ایپلی کیشنز جیسے کئی شعبوں میں ملک کی خدمت کرے گا۔  یہ سیٹلائٹ دنیا  کے کسی بھی مقام  کی  تصاویر حاصل کر سکے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں