برکینا فاسو میں فوجیوں پر حملے کے دوران 32 ملیشیا اور دس فوجی ہلاک ہو گئے۔
ملکی فوج کے مطابق، شمالی قصبے یاتینگا میں ملیشیا کمان گاہ پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا ۔
اس حملے کے بعد فوج اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس میں دس فوجیوں سمیت 32 ملیشیا بھی ہلاک ہو گئے۔
اس جھڑپ میں 33 افراد زخمی جبکہ پچاس سے زائد دہشتگرد مارے گئے۔