ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشرقی افریقہ بلاک تین حکومتی سربراہان کو ثالثی کے لئے سوڈان بھیج رہا ہے

مشرقی افریقہ بلاک بین الحکومتی ترقیاتی اتھارٹی IGAD  تین حکومتی سربراہان کو ثالثی کے لئے سوڈان بھیجے گی۔

سوڈان کے ایجنڈے کے ساتھ منعقدہ  IGAD کے اجلاس میں کینیا، جنوبی سوڈان اور جیوبوٹی کے سربراہان کو فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جھڑپوں کے خاتمے کے لئے جلد از جلد دارالحکومت خرطوم بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم وفد کے خرطوم روانگی کے وقت کے بارے میں حتمی معلومات موجود نہیں ہیں۔

دوسری طرف دارالحکومت خرطوم میں جھڑپیں ابھی تک جاری ہیں۔

افریقہ یونین کمیشن کے سربراہ موسیٰ فقی محمد نے بھی خرطوم جانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے مختلف شہروں میں 15 اپریل کی صبح سے فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔

جھڑپیں، پیرا ملٹری دستوں کو مکمل طور پر مسلح افواج میں ضم کرنے پر مبنی اصلاحات پر کئی ماہ کے اختلافات کے بعد  شروع ہوئی ہیں۔

جھڑپوں کی وجہ سے ملک میں بیسیوں شہری ہلاک اور فوجیوں سمیت سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں