ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپین نے سوڈان میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا

اسپین نے سوڈان میں 15 اپریل سے ،مسلح فورسز اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان، جاری جھڑپوں کی وجہ سے دارالحکومت خرطوم میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسپین وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ  ” کم ترین سکیورٹی شرائط کی عدم دستیابی کی وجہ سے خرطوم میں اسپین کا سفارت خانہ تاحکمِ ثانی بند کر رہے گا۔ گھروں میں رہیں اور باہر نکلنے سے  حتی المقدور پرہیز کریں "۔

واضح رہے کہ 15 اپریل کی صبح سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے مختلف علاقوں میں  سوڈان مسلح افواج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان مسلح جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔

ملک میں "پیرا ملٹری فورسز کو مکمل طور پر فوج میں ضم کرنے سے متعلقہ” فوجی اصلاحات  کی وجہ سے فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان چند ماہ سے جاری عدم اتفاق آخر کار مسلح جھڑپوں میں تبدیل ہو گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق جھڑپوں کی وجہ سے علاقے میں کم از کم 83 افراد ہلاک  اور 1126 زخمی ہو گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں