روسی صدر ولادیمیر پوتن نے غیر قانونی طور پر روس سے الحاق شدہ یوکرینی علاقوں خیرسون اور لوہانسک میں فوجی مراکز کا دورہ کیا ہے۔
کریملن کے مطابق، روسی صدر نے لوہانسک میں دینی پیر نامی جنگجو گروپ مرکز کا بھی دورہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ فضائی افواج اور دیگر افسران نے صدر پوتن کو خیرسون اور زپوریا کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پوتن نے دونیسک سے متصل ماریوپول شہر کا دورہ کیا تھا۔
یوکرین کے خیرسون اور زپوریا کےعلاقے روس سے الحاق کر چکے ہیں۔