ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

داعش کا ایک اہم لیڈر شام میں مارا گیا ہے:امریکہ

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز شام میں امریکی ہیلی کاپٹر کے حملے میں داعش کا ایک لیڈر مارا گیا جو یورپ اور مشرق وسطیٰ میں حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

خبر کے مطابق، سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ 17 اپریل بروز پیر کی صبح امریکی سینٹ کام کی قوتوں نے شام میں داعش کے ایک لیڈر عبد الہادی محمود الحاجی علی کو ہلاک کر دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ عبد الہادی محمود الحاجی علی مشرق وسطیٰ اور یورپ میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا، اس کے خلاف یہ کارروائی داعش کی جانب سے بیرون ملک اہلکاروں کو اغوا کرنے کی سازش کا انکشاف کرنے کے بعد خفیہ معلومات کی بنیاد پر شروع کی گئی تھی۔

قبل ازیں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک بیان میں عبد الہادی محمود الحاجی علی کا نام لیے بغیر کہا گیا تھا کہ شام میں حملے کے نتیجے میں ہدف بنایا گیا ایک شخص ممکنہ طور پر ہلاک ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں