ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا کو احتجاجی نوٹس جاری کر دیا

روس نے اپنے داخلہ معاملات میں مداخلت کی وجہ سے برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا کو احتجاجی نوٹس جاری کر دیا  ہے۔

روس وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا  نے روس میں حزب اختلاف کے سیاست دان ولادی میر کارا ۔مُرزا کو 25 سال سزائے قید سنائے جانے سے متعلق "اشتعالی”بیانات جاری کئے اور "غلط معلومات” پھیلائی ہیں۔ یہ بیانات ناقابل قبول ہیں لہٰذا  ماسکو میں برطانیہ کے سفیر ڈیبورا برونرٹ، امریکہ کی سفیر  لین ٹریسی اور کینیڈا کے سفیر ایلسن لی کلیئر کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کے اقدامات کو "روس کے داخلہ معاملات میں مداخلت” قرار دیا گیا اور سفیروں کو احتجاجی مراسلے دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ روس کی عدالت نے سوموار کے دن ، برطانوی شہریت کے حامل حزب اختلاف کےسیاست دان ولادی میر کارا۔مُرزا کو "غداری” اور” روسی فوج کے خلاف غیر صائب خبریں” پھیلانے کے جُرم میں سوموار کے دن 25 سال سزائے قید اور 4 لاکھ روبل جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

برطانیہ سمیت مغربی ممالک نے عدالتی فیصلے کے خلاف مذّمتی بیانات جاری کئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں