ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا علاقہ ماراش سیاحوں کا توجہ مرکز

شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ کے  غازی ماگوسا  ضلع میں واقع اور اکتوبر 2020  سے مرحلہ  وار  کھولنے کے  عمل   کے آغاز سے ابتک  ماراش علاقے کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد  1 ملین تک پہنچ  چکی ہے۔

شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار نے  کہا کہ یہ علاقہ  جس دن سے کھلا ہے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اور روزانہ 2,000 زائرین کو راغب کر نے والے  غازی ماگوسا کے علاقے ماراش نے  ملکی معیشت اور سیاحتی لحاظ سے اہم خدمات فراہم کی ہیں۔

ماراش کو کھولنے کے معاملے میں صدر رجب طیب ایردوان کی   اہم سطح کے تعاون کی یاد دہانی کرانے والے تاتار نے  اس بنا پر جناب ایردوان اور ترک عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ماراش کے غازی ماگوسا کے لیے  عظیم سطح کی اقدار کے مالک ہونے پر زور دینے والے صدر تاتار نے بتایا کہ "ہماری  تمنا ہے کہ ماراش کے  دیگر علاقوں کو بھی صاف کیا جائے گا۔ ماراش سوشل ہاوسنگ منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ لہذا  علاقے میں عوام کی دلچسپی  بڑھتے ہوئے جاری ہے۔ میرا یقین  کامل ہے کہ مقام ملک کا چمکتا دمکتا ستارہ  بن جائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں