ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نائب وزیر اعظم سے ٹیلی فونک بات چیت

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے "دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل” پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان کے مطابق عبداللہیان اور ان کے ہم منصب الا ثانی نے فون پر بات کی۔

ایران اور قطر کے درمیان تعاون کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے، دونوں وزراء نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے ساتھ ساتھ یوکرین اور جوہری مذاکرات میں پیشرفت پر مشاورت کی۔

عبداللہیان اورالا  ثانی نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

دوسری جانب وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ عبداللہیان نے الگ الگ پیغامات بھیجے اور اسلامی ممالک میں اپنے ہم منصبوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں