صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ قومی دفاعی صنعت کے شعبے میں ہر ترقی ترکیہ کی جانب سے اپنی قومی ٹیکنالوجی کے اقدام میں ایک نئَ قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔
صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار ب6 فوروری کو آنے والے زلزلے کے بعد قائم کیے جانے والے ائکر کنٹینر سٹی کے دورے کے دوران کیا۔
انہوں نے حکومت کی جانب سے ملک کی ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور خاسص طور پر مسلح اور غیر مسلح ڈرانز بحری جہاز ٹی سی جی اندولو TCG اور قزل ایلما کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت ملک کو تقویت دے گی، "دفاعی صنعت میں ہونے والی ہر ترقی بھی ترکیہ کی جانب سے اپنی قومی ٹیکنالوجی کے اقدام میں ایک نیا قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ترکیہ کی 21 سال کی کوششوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والی جمہوریت اور ترقی کے ثمرات پر آنکھیں بند نہیں کریں گے، اور یہ کہ وہ "ایک قوم، ایک پرچم، ایک پرچم” کے نعرے کے ساتھ کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ قوم کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بڑی جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی قوم کے ساتھ مل کر، ہم نے ان دہشت گرد تنظیموں کو جودی، گبر اور تندرک کے غاروں میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کردیا ہے اور آئندہ بھی دہشت گردوں کا صفایا جاری رکھیں گے۔