ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصر: سیسی۔ سوناک ملاقات، سوڈان کے حالات پر بات چیت

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ سوڈان میں المناک نتائج سے بچنے کے لئے فائر بندی کی اپیلوں کا مثبت جواب دیا جانا ضروری ہے۔

مصر صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی نے برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سوناک کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

مذاکرات میں سوڈان  میں بحران کی تازہ صورتحال اور دونوں ممالک کے شہریوں کے ملک سے انخلاء سے متعلقہ موضوعات پر بات چیت کی گئی ہے۔

دونوں رہنماوں نے سوڈان میں جنگ اور تشدد میں اضافے پر اندیشوں کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ یہ صورتحال ملک کے شہریوں کے لئے ایک بتدریج  بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔

مذاکرات میں سیسی نے، سوڈان میں فائر بندی کے لئے تمام فریقین کی حوصلہ افزائی اور عوام کے مصائب میں کمی کے لئے مصر کی کوششوں کے بارے میں، سوناک کو معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ اختلاف عوامی  مستقبل اور استحکام  کے لئے خطرہ ہے۔ اختلاف کے ممکنہ تباہ کن نتائج سے بچنے کے لئے ڈائیلاگ اور سیاسی مرحلے کو فعال کرنا اور تمام فریقین کا فائر بندی کی کوششوں کا مثبت جواب دینا ناگزیر  ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان میں مسلح افواج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جاری 15 اپریل کو دارالحکومت خرطوم اور دیگر شہروں میں جھڑپیں  شروع ہو گئی تھیں۔

جھڑپوں کے نتیجے میں اس وقت تک 413 افراد ہلاک اور 3 ہزار 551 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

پیرا ملٹری فورس نے عید کے پہلے دن سے 72 گھنٹے کی انسانی فائر بندی کے نفاذ کا اعلان کیا  اور شام کے وقت فوج نے بھی کہا تھا کہ بین الاقوامی حلقوں کی فائر بندی اپیلوں پر عمل کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں