ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کا امریکہ کے خلاف ردعمل: سیاسی بیانات سے تاریخ کو بدلا نہیں جا سکتا

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے امریکہ کے صدر جو بائڈن کے، 1915 کے واقعات سے متعلق جاری کردہ، بیان کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ "تاریخ کا چہرہ مسخ کرنے والے سیاسی بہروپیے دوبارہ پیٹھ ٹھونک کر میدان میں آ گئے ہیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ  سیاسی بیانات سے تاریخ کو نئے سرے سے نہیں لکھا جا سکتا۔ اس معاملے میں اصرار کرنے والے موقع پرست کو  تاریخ میں بد نیتوں اور دو غلوں کے عنوانات سے یاد کیا جائے گا۔ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ عظیم ترک ملت کو تاریخ کا درس دے سکے”۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر  جو بائڈن  نے 1915 کے واقعات سے متعلق آرمینی دعووں کے بارے میں جاری کردہ تحریری بیان میں "نسل کشی” کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں