وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے ان خیالات کا اظہار قیصری جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ متعدد حلقے دہشت گرد تنظیم PKK اور YPG کو مختلف کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کی ان کوششوں کو کبھی بھی کوئی پذیرائی حاصل نہ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ PKK اور YPG ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ترکیہ کی سلامتی کے لیے خطرات ہے۔ ہم ان کے خلاف آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شمالی عراق میں ترک مسلح افواج کا آپریشن بڑی کامیابی کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ وہاں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں، بنکر اور اڈے تباہ کیے جا رہے ہیں ۔ دہشت گرد شمالی شام میںاپنے اڈے قائم کرنے کے خیالات میں کھوئے ہوئے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں متعدد عناصر سے تعاون بھی جاری رکھا ہوا ہے لیکن ہم سب عناصر پر گہرہ نگاہ رکھَےہوئے ہیں ۔ اور ان سب کا ایک ساتھ ہی خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
