English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ میں پناہ کے متلاشی افراد کی راہیں مسدود،پارلیمان میں قانون بھیج دیا گیا

القمر

 برطانوی پارلیمانی ارکان نے  اعتراضات کے باوجود برطانیہ میں مہاجرین کی پناہ کی درخواستوں  کے حق کو محدود کرنے کی ایک قرارداد منظور کر لی ہے۔

 اس قرارداد کو پارلیمان کی زیریں شاخ  نے  دو سو تیس کے مقابلے دو سو نواسی ووٹوں سے منظور کر لیا ہے۔

 اس کے بعد  اس قرارداد کو دار العوام سے دارالامرا بھیجا جائے گا جہاں شدید مخالفت کا سامنا ہوگا۔

 وزیراعظم رشی سوناک  نے اس قانون کو اپنے ترجیحاتی منشور کا حصہ بنایا تھا۔

گزشتہ سال حکومت نے پناہ گزینوں کی برطانیہ بلا ویزہ اور غیر قانونی آمد کو سزا کا مستحق قرار دیا تھا۔

اس قانون کی منظوری کے بعد  چھوٹی کشتیوں کے ذریعے ملک میں داخلے کے خواہاں افراد کی پناہ کی درخواستیں رد کرنے سمیت انہیں روانڈا یا ان کے آبائی وطن واپسی کی راہ ہموار ہو سکے گی ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے