ترکیہ کی شعبہ سیاحت سے آمدنی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 32.3 فیصد بڑھتے ہوئے 8 ارب 690 ملین ڈالر تک رہی ہے۔
ترکیہ محکمہ شماریات نے امسال کے ماہ جنوری تا مارچ کے دورانیہ پر محیط سیاحتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
سیاحت کی آمدنی کا 20.8 فیصد بیرون ملک مقیم شہریوں سے حاصل کیا گیا جنہوں نے ملک کی سیر کی۔
اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک سے باہر جانے والے شہریوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26.8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد8 ملین ایک لاکھ81 ہزار 566 افراد تک رہی۔
20.4 فیصد زائرین بیرون ملک مقیم شہری تھے جن کی تعداد1 ملین 7 لاکھ کے قریب تھی۔
