ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آاذر بائیجان، آرمینیائی افواج کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جان بحق

دوسری قاراباغ  جنگ کے دوران قبضے سے آزاد کرائے گئے تالیش گاؤں کے دیہی علاقے میں آرمینیائی افواج کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

آذربائیجان کے اٹارنی جنرل  دفتر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹینک شکن بارودی سرنگ کے پھٹنے کے نتیجے میں 3 افراد لقمہ اجل بن گئے  اور اس واقع کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان  بارودی سرنگیں صاف کرنے والی  ایجنسی  کے ساتھ تعاون  کرنے والی ایک برطانوی فرم  کے آذربائیجانی ملازمین تھے۔

اس جانی نقصان کے ساتھ قاراباغ جنگ کے بعد آرمینی فوج کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں  کے پھٹنے سے اموات کی تعداد 54 تک جا پہنچی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں