آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف نے ضع سامسون میں ترکیہ کی مقامی گاڑی ٹوگ کی سواری کی۔
ترکیہ کے وزیر تجارت مہمت مُش نے "ترکیہ۔ آذربائیجان ترجیحی تجارت سمجھوتے” کے سلسلے میں ترکیہ میں موجود آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات جباروف کو باندرما بحری جہاز عجائب گھر کی سیر کروائی۔
جبار وف نے یہاں نمائش کی گئی اور جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی ذاتی اشیاء کا مشاہدہ کیا۔
عجائب گھر کی سیر کے بعد وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف نے ترکیہ کی مقامی گاڑی ٹوگ کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی اور وزیر تجارت مہمت مُش کے ہمراہ کچھ دیر تک ڈرائیونگ کا لُطف اٹھایا۔
