English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین: روس کے پیٹرول ڈپو پر حملہ، 10 سے زائد ٹینکر تباہ

القمر

روس کی طرف سے غیر قانونی الحاق کردہ علاقے کریمیا کے شہر سیواسٹوپول میں روس کے پیٹرول ڈپو پر حملے میں پیٹرول مصنوعات پر مشتمل  اور 40 ہزار ٹن صلاحیت والے ٹینکر تباہ کر دیئے گئے ہے۔

یوکرین وزارت دفاع کے شعبہ خبر رسانی  کےترجمان اینڈرے یوسوف نے آرسی بی یوکرین پریس کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سیواسٹوپول میں روس کی پیٹرول ذخیرہ کرنے کی تنصیب پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

یوسوف نے کہا ہے کہ حملے میں تنصیب میں موجود پیٹرول مصنوعات پر مشتمل اور کُل 40 ہزار ٹن صلاحیت والے 10 سے زائد ٹینکروں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ یہ پیٹرول مصنوعات روس کے بحیرہ اسود بحری بیڑے کی ملکیت تھیں۔

حملے اور نتیجتاً دھماکے میں عمانی سمیت ہلاک ہونے والے دیگر شہریوں کے لئے یوسوف نے ‘خدا کا حکم ‘ کے الفاظ استعمال کئے اور کریمیا کے شہریوں کو روسی فوجی تنصیبات سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے