English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چشمہ شفاء۔35

القمر

ڈاکٹر مہمت اُچار کے پروگرام "چشمہ شفاء” کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے "ملیسا چائے اور اس کے فوائد”۔

ملیسا چائے  یا پھر لیمن بام ٹی کو اس کے سکون بخش خصائص کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔ یہ چائے   جسمانی صحت کے لئے اپنے اندر بہت سے فوائد سمیٹے ہوئے ہے۔

تو آئیے سب سے پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ ملیسا چائے کا استعمال کون لوگ کر سکتے ہیں؟

  • ایسے افراد جنہیں ذہنی دباو کی وجہ سے بدہضمی کا سامنا ہو۔
  • معدے اور انتڑیوں میں اینٹھن یا درد محسوس کرنے والے افراد۔
  • معدے میں بہت زیادہ  پھُولے پن کے مسئلے والے۔
  • اندیشوں اور طیش کی حالت میں رہنے والے۔
  • ذہنی دباو کی وجہ سے دل  کی تیز دھڑکن کا سامنا کرنے والے۔
  • متلی، قے  یا سر چکرانے جیسی شکایات  والے افراد ملیسا چائے کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ملیسا چائے کے فوائد کیا ہیں؟

 

1۔ذہنی دباو اور اندیشوں کے علاج میں مفید

ملیسا چائے ذہنی دباو میں کمی کرتی اور جسمانی و نفسیاتی  حالت کو پُرسکون کرتی ہے۔ بعض افراد میں اس چائے کے استعمال سے اندیشوں میں کمی کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔ تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ ملیسا چائے پینے والے افراد کی نیند معیار ی  ہوجاتی اور اندیشوں ، خفگی، پریشانی  اور بے چینی جیسی کیفیات میں کمی ہو جاتی ہے۔

 

2۔توجہ اور ادراک کی صلاحیت میں اضافہ

تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ ملیسا چائے سے ادراکی افعال کی کارکردگی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

خاص طور پر پڑھنے والے افراد   حافظے کو مضبوط بنانے کے لئے اس چائے کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن خیال رکھنا چاہیے کہ چائے کو ایک کپ سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے۔ ایک کپ سے زیادہ ملیسا چائے آپ پر نیند حاوی کر کے پڑھائی کو متاثر کر سکتی ہے۔

 

3۔ اسنشیئل طریقہ علاج کے لئے ملیسا چائے

اینٹی آکسیڈنٹ  خوائص کی وجہ سے ملیسا کے عرق والی کریمیں اسینشیئل علاج میں مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ ملیسا چائے جلد پر اچانک نمودار ہونے والے چھالوں اور پھوڑوں کو ٹھیک کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

اپنی اینٹی سیپٹک خصوصیت کی وجہ سے یہ چائے چھالوں، زخموں، مکھی مچھر کے کاٹے اور جلد پر سرخی جیسے عام مسائل کے علاج میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

 

4۔ بد ہضمی  سے نجات

اگر آپ کو بد ہضمی، معدے میں گیس اور پیٹ کے درد جیسے مسائل کا سامنا ہے تو ملیسا چائے کا استعمال آپ کو افاقہ دے سکتا ہے۔

 

5۔سر درد کا علاج

ایک اور درد جس سے ملیسا چائے نجات دلاتی ہے سر کا درد ہے۔ خاص طور پر ذہنی دباو کی وجہ سے ہونے والے سر درد میں اس چائے کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

عام طور پر اسے سر درد کی قدرتی دوا مانا جاتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ چائے جسم کے مختلف حصوں میں درد سے بھی نجات دِلاتی ہے۔

 

6 ۔ قلبی صحت کے لئے مفید

ملیسا چائے بلڈ پریشر کو کم کر کے دل کی دھڑکن کو معمول پر لاتی   اور انسان کو پُر سکون  کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس چائے کو دل کی شریانوں کی صحت کے لئے مفید قبول کیا جاتا ہے۔ اپنے اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء کی وجہ سے صحت مند دورانِ خون میں معاونت کرتی ہے۔

 

7۔ قوت مدافعت کو مضبوط بناتی ہے

یہ چائے اپنے اندر شامل بہت سے اینٹی مائیکروبل اور اینٹی وائرل اثرات کی بدولت بیکٹیریا، فنگس اور وائرس کے خلاف جدوجہد کرتی ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ اور پسینہ آور ہونے کی وجہ سے  نزلے زکام اور بخار کی شکایات میں اس کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

 

8۔ بے خوابی کا علاج

ملیسا چائے بے اطمینانی اور بے خوابی میں کمی کرتی اور معیاری اور گہری نیند سونے میں مدد دیتی ہے۔

 

9۔ داغ دھبوں اور چھائیوں کا خاتمہ

ملیسا چائے دھوپ کی وجہ سے جلد پر پڑنے والے داغ دھبوں اور چھائیوں کو دُور کرنے میں  مدد دیتی اور جلد پر پھوڑے پھنسیوں سے بھی نجات دیتی ہے۔ اس چائے کو بطور ماسک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

10۔ ملیسا چائے  کو کس وقت پینا چاہیے؟

سکون بخش ہونے کی وجہ سے ملیسا چائے کو اس وقت استعمال کرنا چاہیے جب ذہنی دباو اور بے چینی کا سامنا ہو۔ رات کو سونے سے پہلے ملیسا چائے کا استعمال نہ صرف دن بھر کی تھکن کو دُور کرتا بلکہ آرم دہ، گہری اور معیاری نیند  کو یقینی بناتا ہے۔

خیال رہے کہ دن بھر میں زیادہ سے زیادہ 2 کپ ملیسا چائے کا استعمال کافی ہو گا۔

 

11۔ ملیسا چائے کیسے تیار کی جانی چاہیے؟

اُبلتے ہوئے پانی کو ایسے کپ یا چائے دانی میں ڈالیں جس کا ڈھکن بند کیا جا سکے۔ اوپر سے ملیسا کے خشک یا تازہ پتّے   ڈالیں اور تقریباً 5 سے 10 منٹ کے لئے کپ یا چائے دانی کا ڈھکن بند کر کے دم پر رکھ دیں۔ 10 منٹ بعد چھان کر استعمال کریں۔

گرمیوں کے موسم میں ملیسا کے تازہ پتّوں کو ٹھنڈے پانی یا مشروبات میں شامل کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

12۔ ملیسا چائے کے مابعد اثرات

ملیسا چائے کے نپے تُلے استعمال کے کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہیں لیکن ضرورت سے زیادہ استعمال  سے مندرجہ ذیل علامات ظاہر ہو سکتی ہیں:

  • پیشاب کے وقت درد
  • سر میں درد
  • جی متلانا
  • پیٹ میں درد
  • سر چکرانا
  • جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ
  • جلد پر خارش
  • الرجی
  • سانس  لینے میں دقّت

اسی طرح بعض امراض کی ادویات استعمال کر رہے ہوں تو اس کے ساتھ ملیسا چائے کا استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔ مثلاً اگر آپ تھرائیڈ، خواب آور، گلوکوم اور سیروٹونین  کو متاثر کرنے والی ادویات  کا استعمال کر رہے ہیں تو ملیسا چائے کا استعمال بند کر دیں۔ اسی طرح حاملہ اور دودھ پلانے والی عورتوں کو، گھینگا کے مریضوں اور 16 سال سے کم عمر بچوں کو  بھی  اس چائے کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے