English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی آذربائیجان آرمینیا کے رہنماوں سے ملاقات

القمر

امریکہ  کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میٹ ملر نے اعلان کیا کہ بلنکن نے آرمینیا اور آذربائیجان کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

ملر نے دو الگ الگ بیانات میں کہا ہے  کہ بلنکن نے دونوں رہنماؤں کے لیے آذربائیجان-آرمینیا امن مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا اور امریکہ کی حمایت کے وعدے کا اعادہ کیا ہے۔

علی ایف کے ساتھ ملاقات پر اپنے بیان میں ملر  کے مطابق   بلنکن نے    کہا ہے کہ  علاقے میں  امن ممکن ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انہیں اس بات پر گہری تشویش ہے کہ لاچین راہداری میں ایک چوکی کا قیام امن کے عمل میں اعتماد پیدا کرنے کی کوششوں کو کمزور کرتا ہے، اور لاچین کوریڈور کو جلد از جلد تجارتی اور نجی گاڑیوں کے لیے دوبارہ کھولنے کی اہمیت پر زور دیا۔

پشینیان کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے اپنے بیان میں، ملر  کے مطابق  بلنکن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جنوبی قفقاز میں پائیدار امن کے حصول کے لیے براہ راست مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔ انہوں نے امن عمل کے لیے وزیر اعظم کے عزم کی بھی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے