English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یکم مئی یوم محنت کش  اور یکجہتی کا دن ترکیہ بھر میں مختلف سرگرمیوں کے ساتھ منایا جا رہا ہے

القمر

یکم مئی یوم محنت کش  اور یکجہتی کا دن ملک بھر میں مختلف سرگرمیوں کے ساتھ منایا  جا رہا ہے ۔

یکم مئی یوم  محنت کش اور یکجہتی کے لیے ملک بھر میں اور  خاص طور پر دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں مختلف ریلیاں نکالی جائیں گی ۔

HAK-İŞ، ترک انقلابی ٹریڈ یونین کنفیڈریشن (DİSK) اور کنفیڈریشن آف ٹرکش ٹریڈ یونینز (Türk-İş) کے نمائندوں اور اراکین نے یکم مئی محنت کشوں  کے دن  کے موقع پر استنبول کے تقسیم  کی  یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اجرت کا ایسا نظام وضح   کرنے جس کے تحت تمام ملازمین اپنے خاندانوں کے ساتھپرسکون طریقے سے  انسانی زندگی گزار سکیں۔

مقررین نے اجتماعی سودے بازی کا دائرہ وسیع کرنے اور ٹریڈ یونین کے حقوق اور آزادیوں کو مزید آگے لے جانے کی درخواست کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور حاصل کردہ  کامیابیوں سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے