امریکہ نے کہا ہے کہ دسمبر کے مہینے سے لے کر اب تک روس کے 20 ہزار سے زائد فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکہ وائٹ ہاوس قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک خبر رسانی کوآرڈینیٹر جان کربی نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہماری جمع کردہ خبروں اور معلومات کے مطابق دسمبر کے مہینے سے لے کر اب تک روس کا انسانی نقصان اندازاً ایک لاکھ ہے ۔ اس ایک لاکھ میں سے 80 ہزار زخمی فوجیوں پر مشتمل ہے اور20 ہزار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
کربی نے کہا ہے کہ 20 ہزار جانی نقصان دینے والی روسی یونٹوں کا تقریباً نصف حصہ ملک بھر کی جیلوں سے جمع کئے گئے پرانے مجرم ویگنر جنگجووں پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک مہینے سے دونباس پر روسی حملے بڑے پیمانے پر ناکام ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ روسی فوج کے جانی نقصان کے بارے میں معلومات امریکہ خفیہ ایجنسی سے موصول معلومات ہیں تاہم انہوں نے یوکرین کے جانی نقصان کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔
جان کربی نے کہا ہے کہ یوکرین کا دفاع ابھی تک موئثر ہے جبکہ روس معمولی کامیابیوں کے لئے وسیع پیمانے پر وسائل خرچ کرنے پر مجبور ہو رہا ہے۔
