English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائیجیریا: گردن توڑ بخار، اموات کی تعداد 124 ہو گئی

القمر

نائیجیریا میں اس سال گردن توڑ بخار کی وباء میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 124 تک پہنچ گئی ہے۔

نائیجیریا بیماریوں کے کنٹرول مرکز NCDC کے جاری کردہ بیان کے مطابق حالیہ ایک ہفتے ہیں گرد توڑ بخار کے 297 کیس اور 6 اموار ریکارڈ کی گئی ہیں۔

اس طرح جنوری سے لے کر اب تک ملک کے دارالحکومت آبوجا سمیت 22 صوبوں میں پھیلی ہوئی وباء میں مریضوں کی تعداد 532 اور اموات کی تعداد 124 تک پہنچ گئی ہے۔

نائیجیریا حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہم،   2030 تک اس وباء کے خاتمے کے گلوبل ہدف سے وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ گردن توڑ بخار کا جراثیم بذریعہ سانس جسم میں داخل ہوتا  ہے۔  جراثیم پہلے دماغ کو اور اس کے بعد پورے جسم کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے