روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو نے کہا ہے کہ فوج کو کافی مقدار میں ایمونیشن فراہم کر دیا گیا ہے۔
شوئے گو نے فوجی حکام کے ساتھ اجلاس میں روس۔یوکرین جنگ اور مغرب کے اقدامات کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ روس مسلح افواج، یوکرین میں جھڑپیں جاری رکھے ہوئے ہے اور مغربی ممالک کی طرف سے بے مثال فوجی امداد کے باوجود دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ صرف حالیہ ایک مہینے کے دوران 15 ہزار سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہمارے فوجی، یوکرینی فوج کے 8 طیارے، 277 ڈرون طیارے، 430 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 18 ملٹی بیرل راکٹ لانچر، 225 ہوٹزر اور مارٹر توپیں تباہ کر چکے ہیں ۔ یوکرینی مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مغربی ممالک کی طرف سے اسلحے کی بے مثال مدد کے باوجود ہم یوکرینی فوج کو نقصان پہنچانا جاری رکھے ہوئے ہیں”۔
شوئے گو نے کہا ہے کہ روس میں فعال دفاعی کمپنیوں کو پیداوار میں اضافہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ہم ،مذکورہ شعبے میں حکومتی آرڈر کے تکمیلی مرحلے کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ نتیجتاً 2022 کے آغاز سے اب تک اسلحے کی خرید میں 7 گُنا اور عمومی اسلحے کی خرید میں 2،7 گُنا اضافہ ہوا ہے۔ دشمن کو شکست دینے کے لئے روس مسلح افواج کو ضروری مقدار میں اسلحے کی فراہمی کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ” عام طور پر دفاعی سیکٹر فوج اور بحری بیڑے کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے لیکن پھر بھی کسی غیر متوقع صورتحال کے مقابل بروقت اور سرعت کے ساتھ تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے”۔
وزیر دفاع سرگے شوئے گو نے کہا ہے کہ” ٹیکٹیکل میزائل اسلحہ فیکٹری حکومت کے آرڈر بروقت پورے کر رہی ہے لیکن حساس اسلحے کی پیداوار کو جلد از جلد دو گنا کرنا ضروری ہے”۔
