میکسیکو پولیس نے خلیج نامی منشیات فروش جتھے کے پُر تشدد وِنگ ‘میٹروس’ کے کرتا دھرتا ‘ہگو سالیناس کورٹیناس’ المعروف ‘بکری’ کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کورٹیناس المعروف بکری کو 27 اپریل کو امریکہ کی ٹیکساس سرحدوں کے جوار سے گرفتار کیا گیا ہے۔
کارٹیناس کی تلاشی میں دو عدد اسلحہ اور فین ٹینیل کی 600 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
کارٹیناس ٹیکساس سرحد پر منشیات فروشی کرتا ہے اور اس وقت تک پولیس پر 23 اور فوجیوں پر 9 حملے کر چکا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2021 میں کورٹیناس کے گھر کی تلاشی میں ڈبوں اور بیگوں میں چھُپائی گئی 8 لاکھ ڈالر سے زائد رقم برآمد ہونے کے بعد پولیس نے اس کی بیوی کو حراست میں لے لیا تھا۔
واضح رہے کہ ‘ہگو سالیناس کورٹیناس’ ‘لاکابرا’ کے لقب سے مشہور ہے اور لاکابرہ ہسپانوی زبان میں بکری کو کہتے ہیں۔
