English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان سے متعلق میرے اندیشوں میں اضافہ ہو گیا ہے: گٹرس

القمر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، افغانستان میں عورتوں اور بچیوں کے حقوق کی منّظم  خلاف ورزی کے مقابل، خاموش نہیں رہے گی۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان سے متعلق اجلاسوں میں شرکت کی۔

اجلاسوں کے بعدمنعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے  کہا ہے کہ افغانستان کے استحکام سے متعلق میرے اندیشوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ طالبان کی طرف سے افغان خواتین ملازمین پر پابندیوں کے باوجود اقوام متحدہ لاکھوں لاچار و محتاج افغانیوں تک مدد پہنچانے کے لئے افغانستان میں موجود رہے گی۔

گٹرس نے کہا ہے کہ اگرچہ اقوام متحدہ افغانستان میں رہنا چاہتی ہے لیکن امدادی فنڈز میں کمی ہو رہی ہے اور رواں سال میں افغانستان کے لئے امداد کی یقین دہانیاں  بھی سنجیدہ سطح پر کم ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحران کا سامنا کر رہا ہے اور ملکی استحکام کے بارے میں میرے اندیشوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ افغان عوام کے مفادات  کے لئے جامع موقف کی خاطر اجلاس  کرنا جاری رکھے گی اور ملک میں عورتوں اور بچیوں کے حقوق کی منّظم خلاف ورزیوں کے مقابل خاموش نہیں رہے گی۔ افغانستان سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے اقوام متحدہ متعدد کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

گٹرس نے کہا ہے کہ طالبان حکام کی طرف سے خواتین ملازمین پر کام کی پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کو کسی بھی ملک نے سرکاری سطح پر تسلیم نہیں کیا اور منعقدہ اجلاس کا مقصد بھی طالبان انتظامیہ کو تسلیم کرنا نہیں تھا۔ وقت آنے پر ہم طالبان انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن آج کا دن اس کے لئے موزوں وقت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے