آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ ینی شفق: ” زیگانہ اب ناقابل تسخیر نہیں "
صدر رجب طیب ایردوان نے ترابزون میں نئی زیگانہ ٹنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سرنگ کو دنیا کی تیسری، یورپ اور ترکیہ کی سب سے طویل ڈبل ٹیوب سرنگ طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرنگ بحیرہ اسود کو مشرق اور جنوب مشرقی اناطولیہ سے اور وہاں سے ایران اور مشرق وسطیٰ، یعنی تاریخی شاہراہ ریشم سے جوڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوہ زیگانہ کو نا قابلِ تسخیر ہونے سے روکنے والی یہ سرنگ ہمارے اس علاقے اور خطے کے لیے ہر شعبے میں ترقی کی علامت ہوگی۔
***روزنامہ حریت: "ایردوان نے مقامی طور پر تیار کردہ ہیلی کاپٹر کو نفسNEFES کا نام دے دیا "
صدر ایردوان نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف فاریسٹری کی انوینٹری میں شامل مقامی وسائل سے تیار کردہ T70 ہیلی کاپٹر کو نفس کا اور جاسوس طیارے کو "اوتاگ” کے نام سے نواز دیا ۔
***روزنامہ خبر ترک: "چاووش اولو کی طرف سے چوتھی میٹنگ کا اعلان "
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ روس، ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کی سطح پر چوتھی ملاقات 10 مئی کو ماسکو میں ہو سکتی ہے۔
***روزنامہ سٹار: "ہنگری کے وزیر کی ترکیہ کی مقامی الیکٹرک کار کی دل کھول کر تعریف”
صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفی ورانک اور ہنگری کے خارجہ اور غیر ملکی تجارت کے وزیر پیٹر سیجارٹو نےتوگ کار کی سیر کی اور ہینگری کے وزیرنے مقامی طور پر تیار کردہ اس الیکٹرک کار کی دل کھول کر تعریف کی اور اس کوفل مارکس یعنی 100 فیصد مارکس دیے۔
***روزنامہ صباح: "ترکیہ کی ہیزلنٹ کی برآمدات سے 1.3 بلین ڈالر کی آمدنی”
2022-2023 ہیزلنٹ ایکسپورٹ سیزن کے 8 ماہ کی مدت میں، ترکیہ نے 1.3 بلین ڈالر سے زاہد کی آمدنی حاصل کی ہے۔
