ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک خفیہ ایجنسی نے پی کےکے کے اہم لیڈر کا خاتمہ کر دیا

ترک خفیہ ایجنسی نے  پی کے کے کے نام نہاد لیڈر احمد گومش کو شمالی عراق کے علاقے غارہ میں آپریشن کے تحت ہلاک کر دیا ۔

دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ  یونان میں قاتلانہ حملوں کی تربیت حاصل کرنے والا دہشتگرد گومش عرف جودی اینگیزک  کسی زمانے میں پی کےکے کے اہم لیڈر مراد قاریلان کا محافظ ہوا کرتا تھا جو کہ مختلف  تخریب کاریوں میں بھی ملوث تھا۔

گومش نے ترکیہ  میں بعض حفاظتی چوکیوں پر حملوں کی اور دہشتگردوں کو  قاتلانہ حملوں کی تربیت بھی تھی ۔

 بتایا گیا ہے کہ گومش کو ترک خفیہ ایجنسی نے غارہ کے ایک آپریشن میں منطقی انجام تک پہنچا دیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں