ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم نے بحیرہ اسود  کو تاریخی شاہرائے ریشم سے منسلک کر دیا ہے: صدر ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کوہِ زیغانا اب ناقابل عبور نہیں رہا۔ نئی زیغانا ٹنل، علاقے کے ہر شعبے میں، ترقی کی علامت بن جائے گی۔

صدر ایردوان نے ضلع ترابزون میں منعقدہ، نئی زیغانا ٹنل کی، افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ یہ، دنیا کی تیسری اور یورپ اور ترکیہ کی طویل ترین دو رویہ زمینی ٹنل ہے۔ ترابزون اور گیومش خانے کے درمیان اس ٹنل کے ذریعے ہم نے بحیرہ اسود  کو مشرق اور جنوب مشرق میں اناطولیہ اور وہاں سے ایران اور مشرق وسطی  یعنی تاریخی شاہرائے ریشم سے منسلک کر دیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اس ٹنل کی بدولت اب کوہِ زیغانا ناقابل عبور نہیں رہا۔ یہ ٹنل علاقے کے ہر شعبے میں ترقی کی علامت بن جائے گی۔ اس ٹنل سے صرف  وقت اور ایندھن کی ہی بچت  نہیں ہو گی بلکہ کاربن کا اخراج بھی کم ہو جائے گا۔ زیغانا ٹنل تعمیر کر کے ہم نے بحیرہ اسود بندرگاہوں اور ملک کے جنوبی حصے کے درمیان رابطے کا ایک نیا راستہ کھول دیا ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں