ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی حاجیوں کے پاس سے نسوار ملی تو سخت سزا ملے گی: سعودی عرب

سعودی حکام نے خبردار کردیا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کے پاس سے نسوار نکلی تو انتہائی سخت سزا کاسامنا کرنا پڑے گا۔

اس حوالے سے انسداد منشیات فورس نے ہوائی اڈوں پر انتباہی پوسٹرز بھی لگوا دیے ہیں۔

دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے اپیل کی ہے کہ  حج پرمٹ 15 شوال سے جاری ہوں گے لہذا عازمین حج تمام لازمی حفاظتی ٹیکے لگوائیں جبکہ اجازت نامے کیلئے حفاظتی ٹیکےاور ویکسینیشن مکمل کرنا بنیادی شرط ہے۔ 

حفاظتی ویکسین حج موسم شروع ہونے سے 10 دن پہلے لگوانا لازمی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر چکے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں