English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکش ایئر لائنز کی استنبول سے اٹلی کے شہر پالرمو کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز

القمر

ترکش ایئر لائنز  نے استنبول سے اٹلی کے تاریخی سیاحتی شہروں میں سے ایک پالرمو کے لیے براہ راست پرواز شروع  کردی ہے۔

پہلی پرواز نمبر TK 1373 نے استنبول سے صبح 06.45 پر اڑان بھری، مقامی وقت کے مطابق صبح 8.30 بجے پالرمو ایئرپورٹ پرلینڈ کی۔

یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،ترکش ائیر لائین کے  جنرل منیجر بلال ایکشی  نے کہا،

"ہمیں پالرمو، جو دنیا میں ہماری 344ویں اور اٹلی میں 9ویں منزل ہے، کو اپنے فلائٹ نیٹ ورک میں شامل کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ہمارا مقصد اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانا  استنبول سے پالرمو تک پھیلی خوبصورتیاں بانٹنا  ہے اور اپنے مہمانوں کو ترکش ایئرلائنز کے ساتھ پرواز کرنے کی سہولتیں فراہم کرنا اور انہیں ٹرکش ایئر لائنز میں شامل کرنا ہے۔

استنبول-پالرمو پروازیں ہفتے میں 4 دن پیر، جمعہ، بدھ اور اتوار چلائی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے