ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی: رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، 2 افراد ہلاک 9 زخمی

جرمنی کے شمالی صوبے شلیسوش۔ہوشٹن کے شہر فلینسبرگ میں ایک عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فلنسبرگ پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں تاہم  آگ کی وجہ سے کثیر تعداد میں زخمیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

جرمنی خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے نے زخمیوں کی تعداد 9 بتائی ہے۔

خبر کے مطابق حکام نے علاقے کے رہائشیوں سے گھروں کی کھڑکیاں دروازے کھولنے اور ہیٹروں کو بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

متاثرہ عمارت میں 40 افراد مقیم تھے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال نامعلوم ہے اور عمارت کی چھت بیٹھنے کا خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں