English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائب صدر فواد اوکتائے کی شاہ چارلس سوئم اور برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک سے ملاقات

القمر

نائب صدرفواد اوکتائے نے برطانوی شاہ  چارلس سوئم  کی کل تاجپوشی کی تقریب میں  مدعو وفود سربراہان کے اعزاز میں بکنگھم پیلس میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی۔

اوکتا ئے نے اس استقبالیہ میں کئی سربراہان مملکت سے ملاقات کرتے ہوئے مختصرا ً بات چیت کی۔

انگلینڈ کے بادشاہ چارلس، پرنس آف ویلز ویلیم اور برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک سے دوران استقبالیہ  ملاقات  کرنے والے ترک نائب صدر نے سوناک کے ساتھ ترکیہ  اور  برطانیہ  کے درمیان دفاعی صنعت کے شعبے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

استقبالیہ کے دائرہ کار میں  اوکتائے نے شاہ  اردن عبداللہ دوئم، لبنانی  وزیر اعظم نجیب میقاتی، سری لنکا کے صدر رانیل وکرماسنگھے، موریطانیہ کے صدر محمد وِلد شیخ الغزوانی، کوسوو اکے صدر وجوسا عثمانی، لتھوانیا کے صدر گیتاناس نوسیدا اور امیرِدوران اسقبا مملکت سے ملاقات کی  قطر شیخ تمیم بن حمد الا  ثانی اور اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کی۔

نائب صدر  شاہ چارلس سوئم کی ویسٹ منسٹر چرچ میں کل منعقد ہونے والی تقریب ِ تاجپوشی  میں ترکیہ کی نمائندگی  کریں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے