ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کے جنوبی کیوو صوبے میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 176 افراد ہلاک ہو گئے۔
جنوبی کیوو صوبے میں ایک دریا میں طغیانی آنے سے سیلاب پیدا ہوا ، جس نے بشوشو اور نیاموکوبی دیہاتوں میں وسیع پیمانے کی تباہ کاریاں مچا دیں۔
جنوبی کیوو کے گورنر تھیو نگوابیڈجے کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں 176 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔
سیلاب میں لا پتہ ہونے والے متعدد افراد کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔
