خطہ یورپ کے متعدد علاقوں میں ترکیہ کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے پولنگ کا عمل نکتہ پذیر ہو گیا ہے۔
امریکہ، کینیڈا، انگلینڈ، پولینڈ، سوئٹزرلینڈ، سویڈن، بلغاریہ، اٹلی، مالٹا، اسپین، پرتگال، یونان، چیکیا، سلوواکیہ اور ہنگری میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل ختم ہو گیا ہے اور بیلٹ بکس سیل کر دیے گئے ہیں۔
دریں اثناء جاپان اور چین میں بھی یہ عمل پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔
ووٹنگ عمل کے اختتام کے بعد، بیلٹ پیپرز، سیل بند اور پولنگ کمیٹی اور مبصرین کی نگرانی میں بوریوں میں رکھے جائیں گے، اور انہیں ٹرکش ایئر لائنز کے ذریعے ترکیہ لاتے ہوئے ہائی الیکشن کمیشن کے سپرد کر دیا جائیگا۔
