English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران:  2 افراد کو پھانسی دے دی گئی

القمر

ایران میں دینی اقدار کی توہین  کی وجہ سے  2 افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

ایران اسٹوڈنٹس خبر رساں ایجنسی ISNA کے مطابق عدالتی حکام کے جاری کردہ تحریری بیان میں، صدر اللہ فضلی زاری اور یوسف مہرداد کو سنائی گئی، سزائے موت اور پھانسی  کے بارے میں تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق زاری اور مہرداد نے حضرت محمد صلّی اللہ علیہ وسلم اور دیگر مقدس اقدار کی بے حرمتی کی اور بیسیوں سوشل میڈیا صفحات سے اس موضوع کو شیئر کیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ  زاری نے قرآن سوزی کی اور اس  کے ویڈیو مناظر   سوشل میڈیا سے شیئر کئے ہیں۔ مذکورہ 2 افراد کو آج صبح پھانسی دے دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے