یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین کل یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کریں گی اور صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
یورپی یونین کمیشن کے ترجمان ایرک مامرنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وان ڈر لئین کل دورہ یوکرین کے دوران صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ ملاقات کریں گی اور یوکرین کے ساتھ یورپی یونین کے تعاون کا اعادہ کریں گی۔
مامر نے کہا ہے کہ دورہ 9 مئی کو یومِ یورپ کے موقع پر کیا جا رہا ہے اور ہم ، اب کے بعد ، یوکرین کی طرف سے بھی اس دن کو منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
مامر نے کہا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دورے کی تفصیلات خفیہ رکھی جائیں گی۔ ہم، یوکرین کی یورپی یونین رکنیت کو ایجنڈے پر لے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ وان ڈر لئین نے کیف کا آخری دورہ 2 فروری کو یورپی یونین۔یوکرین سربراہی اجلاس کے سلسلے میں کیا تھا۔
یوکرین کو "یورپی یونین امیدوار” کی حیثیت 24 فروری 2022 کو روس۔یوکرین جنگ کے آغاز سے 4 ماہ بعد دی گئی تھی اور یوکرین کے جلد ہی یونین کا رکن بننے کی توقع کی جا رہی ہے۔
یورپی یونین حکام نے یاد دہانی کروائی ہے کہ کسی ملک کے یورپی یونین کا رکن بن سکنے کے لئے کوپن ہیگن کی شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے۔
