English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں لگی آگ کی وجہ سے 29 ہزار افراد کا انخلاء

القمر

کینیڈا کے صوبے البرٹا کے جنگلات میں لگی آگ 108 مقامات تک پھیل گئی جبکہ گھروں سے انخلاء کیے جانے والے افراد کی تعداد 29 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

البرٹا صوبے کے حکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 مئی کو شروع ہونے والی آگ پڑوسی برٹش کولمبیا کے علاقے میں پھیلنے کے ساتھ 108 مقامات تک پھیل گئی اور اس وجہ سے وہاں سے نکالے جانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 29 ہزار ہو گئی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ برٹش کولمبیا میں تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کے شعلے پھیلنے کا خدشہ ہے، اس علاقے میں آگ پر قابو نہ پانے والے علاقوں میں رہنے والوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے گھر خالی کر دیں۔

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں 6 مئی سے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 13 ہزار افراد کو ان کے گھروں سے انخلاء کرلیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ 78 مقامات پر  لگنے والی آگ شدید گرمی اور تیز  ہواوں کیوجہ سے اس پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

البرٹا کی صوبائی وزیر اعظم ڈینیئل اسمتھ نے صوبے میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

 

نقل مکانی کرنے والوں کو مفت عارضی رہائش، کھانے کی خدمات، کپڑے، صحت کی دیکھ بھال اور ان کے جانوروں کی دیکھ بھال کی  جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے