English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ اور ایران کا مشترکہ آزاد تجارتی علاقہ قائم کرنے کا فیصلہ

القمر

ترکیہ اور ایران ایک مشترکہ آزاد تجارتی علاقہ قائم کر رہے ہیں۔

یہ بیان ایران کی سپریم کونسل آف فری اینڈ اسپیشل اکنامک زونز کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ اور ایرانی ماہرین نے گزشتہ چند ماہ سے مذاکرات کیے ہیں اور مشترکہ آزاد تجارتی زون کے قیام کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت تیار کی گئی ہے۔

بیان میں، اس بات پر زور دیا گیا کہ "اچھے تعاون کا مقصد باہمی تجربے کو بانٹنا ہے”۔

بیان کے مطابق ترکیہ اور ایران کے درمیان مشترکہ آزاد تجارتی علاقے کے معاہدے پر ایک یا دو ماہ میں دستخط ہو نے کی توقع کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے