English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمال مشرقی نائیجیریا میں سات لاکھ  بچے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار

القمر

شمال مشرقی نائیجیریا میں سات لاکھ  بچے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

اقوام متحدہ  ہیومینٹیرین افیئرز کوآرڈینیشن آفس (او سی ایچ اے) کے ترجمان جینس لارکے نے شمال مشرقی نائیجیریا میں بھوک کے بحران پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں نے بچوں میں شدید غذائی قلت کو روکنے اور خوراک کی کمی کو دور کرنے میں مدد کے لیے 396 ملین ڈالر کی امداد کی  اپیل کی ہے۔

لارکے نے کہا کہ شمال مشرقی نائیجیریا میں بورنو، اڈاماوا اور یوبی ریاستوں میں جون اور اگست کے درمیان 4.3 ملین افراد کو فاقہ کشی کا خطرہ  لاحق ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی غذائی قلت میں اضافے کا خدشہ ہے  اور تقریباً سات لاکھ  بچوں کو کم وزن کا شدید خطرہ لاحق ہے۔ اگر مزید فنڈز نہیں پہنچتے ہیں، تو انسانی ہمدردی کے ادارے صرف 3 لاکھ افراد تک ہی خطررسائی ہی حاصل کرسکیں گے۔

لائرکے  نے کہا ہے کہ نائجیریا کی شمال مشرقی ریاستوں میں جنوری اور مارچ کے درمیان غذائی قلت کی شرح میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے