English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: ہم نے سوڈان میں اپنے سفارتی عملے کو سفارت خانے سے بحفاظت نکال لیا ہے

القمر

سوڈان میں، ترکیہ سفارت خانے کے دو طرفہ  جھڑپوں کی لپیٹ میں  آنے کے بعد، آج علی الصبح سفارتی  عملے کو عمارت سے نکال کر سفارتی رہائش گاہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ضلع انطالیہ میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم نے،سوڈان خودمختاری کونسل کے سربراہ اور فوج کے کمانڈر جنرل عبدالفتاح البرہان  اور سوڈانی فوج کے تعاون سے، آپریشن کر کے  اپنے سفارتی عملے اور خاص طور پر سکیورٹی عملے کو  سفارت خانے سے نکال لیا ہے۔ کیونکہ جھڑپیں گلیوں اور سڑکوں پر ہو رہی ہیں۔ اللہ کسی بھی ملک کو ان حالات میں نہ ڈالے”۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ "اگر ہم لیبیا میں بھی توازن تبدیل نہ کرتے تو اس وقت طرابلس کی گلیاں بھی اسی طرح ہوتیں۔ ہم سوڈان میں بھی جنگ کے خاتمے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے