English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: ہمیں بھائیوں کے درمیان جھگڑے پر تشویش ہے اور ہم مذاکرات کی میزبانی کے لئے تیار ہیں

القمر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے سوڈان خودمختاری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح عبدالرحمٰن البرہان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں صدر ایردوان نے سوڈان میں بھائیوں کے درمیان جھگڑے اور نتیجتاً زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں بتدریج اضافے پر افسوس اور اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اگر فریقین جامع مذاکرات کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم مذاکرات کی میزبانی کے لئے تیار ہیں۔ سوڈانی عوام کی فوری انسانی ضروریات کی تکمیل کے لئے بھی ہم، اقوام متحدہ کے ساتھ مربوط شکل میں، کوششیں جاری رکھیں گے۔

مذاکرات میں سوڈان میں موجود ترک شہریوں کی سلامتی اور انخلاء کے موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے