ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین سے تعلقات کو مزید بڑھایا جائے گا: شمالی کوریا

شمالی کوریا اور چین کے دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

یان ہاپ نے شمالی کوریائی ایجنسی KCNA   کے توسط سے خبر دی ہے کہ  شمالی کوریائی وزیر خارجہ چاو سون ہوئی نے چینی سفیر وانگ یاجون سے ملاقات کی ۔

اس  ملاقات میں وزیر خارجہ نے چینی سفیر سے دو طرفہ تعلقات کے تاریخی اور دوستانہ پہلووں کو مزید فروغ دینے کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر چینی سفیر کو شمالی کوریا کے سرکاری اعزاز سے بھی  نوازا گیا ۔

یاد رہے کہ  کووڈ  کی وبا کے باعث چینی سفیر نے اپنی ذمے داریاں حال ہی میں شروع کی ہیں۔

 چین،میزائل تجربات اور جوہری پروگرام کے باعث  عالمی پابندیوں کی زد میں شامل شمالی کوریا کا روایتی و اقتصادی اتحادی ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں